کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناصر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

اورنگی ٹاون زیڈ ایم سی آفس کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر محمد اقبال کو قتل کر دیا، مقتول سٹی گورنمنٹ کا تھا، جبکہ اورنگی ٹاون 13 نمبر میں بھی ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ محمد بخش کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا بیٹا کاشف زخمی ہوا۔