کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ اکرم جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک کالونی میں چمن سنیما کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی۔