کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن،6 افراد گرفتار

Karachi Search Operation

Karachi Search Operation

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کی شیریں جناح کالونی اور شاہ رسول کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے6 افراد کو گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں شیریں جناح کالونی،شاہ رسول کالونی اور نیلم میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی ۔چار گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی،سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ملزموں کو تھانے منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔