کراچی : پولیس اور رینجرز کا آپریشن،11 افراد زیر حراست

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی(جیوڈیسک) کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔توحید کمرشل اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

علاقے کی ناکہ بندی کرکے مخصوص مقامات اور فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم کچھ برآمد نہ ہو سکا۔ زیر حراست افرادسے تفتیش جاری ہے۔