خیبر ایجنسی میں دو دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو دھماکے ہوئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق جمرود کے علاقے غڑیزہ میں نیٹو کنٹینر سپلائر اور علاقہ غنڈی میں این جی او اہل کارکے گھروں کے باہر دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔