خیبر ایجنسی میں شدید بارشیں، پشاور کے برساتی نالے ابل پڑے

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں پشاور میں واقع حیات آباد اور ناصر باغ میں برساتی نالے ابل پڑے، سیلابی ریلے کا پانی حیات آباد میں مارکیٹوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

خیبر ایجنسی میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے حیات آباد اور ناصر باغ کے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کا پانی حیات آباد میں کئی گھروں، مارکیٹوں میں داخل ہوگیا اور کئی سڑکیں زیر آب آگئیں۔ برساتی نالہ خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود اور تحصیل باڑہ سے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں داخل ہوتا ہے۔