خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے، تیمور جھگڑا

Taimur Khan Jhagra

Taimur Khan Jhagra

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی، صوبے میں اس وقت فعال کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 76 ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثر 1 ہزار 769 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کی استعداد مزید بڑھا رہی ہے، وباء کے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، گزشتہ روز سوات میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد، مردان میں 21، صوابی اور بونیر میں 14، 14، پشاور اور ملاکنڈ میں 13، 13 فیصد رہی۔