خیبرپختونخوا کے مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio Virus

Polio Virus

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ، ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید تین کیس سامنے آئے ہیں۔ تحصیل باڑہ کے رہائشی دو بچوں چار ماہ کے مہران اور دو سالہ الیاس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ بنوں کے گاں بکا خیل کی دو سالہ غنیما اجمل پولیو حملے سے معذور ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں 2013 کے دوران پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔