خیبر پختونخوا میں پولیس کے مزید افسران کے تبادلے ، اعلامیہ جاری

Khyber Pakhtunkhwa Police

Khyber Pakhtunkhwa Police

پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیس کے مزید افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا پولیس کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی انکوائری اینڈ انسپکشن پشاورگل ولی کوڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ محمد ریاض کو ایس پی ڈی سی پی اسپیشل برانچ سے تبدیل کرکے ایس پی انکوائری ا ینڈ انسپکشن تعینات کردیاگیاہے۔ اسی طرح ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان محمد صدیق کو ایس پی انوسٹی گیشن صوابی لگا دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈی ا یس پی صوابی نثار احمد کو ڈی ا یس پی ڈی سی پی ا سپیشل برانچ ، اجمل خان کو ڈی ا یس پی انکوائری سی پی او، شیر حسین کو ایس ڈی پی او بونیر تعینات کردیاگیا ہے۔ڈی ایس پی اسٹورز ایند ایکوپمنٹ طارق اقبال کی خدمات سی سی پی او پشاور کے حوالے کردی گئی ہیں۔