کورنگی سے 5 منشیات فروش گرفتار، 26 کلو چرس اور 525 بوتل شراب برآمد

Korangi

Korangi

کراچی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہمراہ کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 کلو گرام چرس، 525 شراب کی بوتلیں اور ان کی نشاندہی پر مزید 17 کلو گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔