لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن، 60 افراد زیرحراست

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صدر ڈویژن پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس میں 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رات گئے ایس پی صدر اویس ملک آپریشن کی نگرانی میں ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی، اعوان ٹاوٴن اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

پولیس نے علاقے کے ہوٹلوں، مدرسوں میں مقیم افراد اور کرایے داروں کے کوائف کی چیکنگ کی اور 60 سے زائد مشتبہ افراد کو شناخت نہ دکھانے پر حراست میں لیا جن میں کچھ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔