لاہور: گلشن راوی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 10 افراد گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گلشن راوی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے ہزاروں روپے کی جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں موجود 10 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جبکہ جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔