لاہور پولیس کے 770 اہلکار اب تک کورونا سے متاثر ہوئے

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا کے دوران لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 4 اہلکار وائرس سے شہید ہوچکے ہیں۔

سی سی پی او نے بتایا کہ کورونا سے متاثر 114 پولیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں جب کہ وائرس سے دو ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز رینک کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔