ملک بھر میں 65 سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع

 Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں آج سے 65 سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 65 سال کےافراد کو شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا جب کہ 65 سال کے افراد کی ان اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگنا شروع ہو چکی ہے۔