لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد زیر حراست

Search Operation

Search Operation

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ شمالی کینٹ کے علاقے میں دہشت گردی کی کسی ممکنہ واردات کی روک تھا م کے لیے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اور کرایہ داروں کے کوائف اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، اپنے شناختی کوائف پیش نہ کرا سکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔