لکی مروت: پولیس کی کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار

Lakki Marwat

Lakki Marwat

لکی مروت (جیوڈیسک) لکی مروت میں انسداد دہشتگردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ حسن خیل والی بال میچ دھماکے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسداد دہشتگردی پولیس نے تترخیل میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد احمد علی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

گرفتار دہشتگرد شاہ حسن خیل والی بال میچ دھماکے میں ملوث تھا، جنوری 2010 میں والی بال میچ کے دوران دھماکہ میں 125 افراد جاں بحق اور متعد افراد زخمی ہو گئے تھے۔