لسبیلہ: ٹریفک حادثہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Lasbela

Lasbela

لسبیلہ (جیوڈیسک) لسبیلہ ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اوتھل کوسٹ گارڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موسی اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔