لیاری میں فوج کی تعیناتی کے لئے نبیل گبول کا عدالت سے رجوع

Nabeel Gabol

Nabeel Gabol

کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نبیل گبول نے لیاری میں الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ نبیل گبول نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کراچی میں جاری بدامنی میں سب سے زیادہ لیاری متاثر ہے۔

جس کے نو گو ایریا ہونے کا اعتراف آئی جی سندھ اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے اعلی افسران سپریم کورٹ میں بھی کر چکے ہیں۔

لہزا لیاری میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے فوج کی تعیناتی کو یقینی بنا یا جائے۔ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ ،الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ نبیل گبول لیاری کے حلقے این اے 248 سے امیدوار ہیں۔