مسجد حرام کو 24 گھنٹے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے 3500 افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل

Workers

Workers

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) مسجد حرام میں حج کے موقعے پر مقدس مقام کو صاف رکھنے۔ قالینوں کی درستی اور مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 3500 افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کرے گی۔

مسجد حرام کی جنرل پریزی ڈنسی کے زیراہتمام تکنیکی اور سروسز امور کے انڈر سکریٹری محمد بن مصلح الجابری نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد کے طہارت اور قالین کی دیکھ بحال کرنے والے تکنیکی اور خدمات نے کرونا وائرس کے آغاز سے ہی مسجد حرام کو ہر قسم کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشش شروع کر دی تھی۔

انہوں‌ نے کہا کہ مسجد حرام کے اندرونی مقامات کو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے۔ مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی صحن کی صفائی اور انہیں جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے 3500 کارکنوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں‌ نے بتایا کہ مسجد حرام میں تقریبا 54،000 لیٹر جراثیم کُش مواد روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لانڈری کے سامان کی صفائی کے لیے 95 جدید مشینیں لگائی گئی ہیں۔ 2400 لیٹر سٹرلائز جس میں 1500 لیٹر مسجد کے فرش اور 900 لیٹر ہاتھوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز 1050 لیٹر فریشینرز بھی روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کاوشیں حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کے تحت کی جا رہی ہیں اور ہم انہیں اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔