میاں صاحب عوام میں سے غریب افراد کو لیکر حکومت کی رہنمائی کیلئے مشاورتی کمیٹی بنائیں

کراچی حالیہ انتخابات میں عوامی کردار سے بڑی حدتک تبدیلی کے آثار ضرور واضح ہوئے ہیں مگر ابھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ایوانوں میں داخل ہونے والے عوامی نمائندوں کی اکثریت ان جاگیرداروں سرمایہ داروں اور امیروں پر مستمل ہے جو غریب عوام کے بنیادی و روزمرہ مسائل سے سرے سے واقف ہی نہیں ہیں تو پھر وہ ان مسائل کے حل میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو کس طرح ریلیف فراہم کریں گے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن ( این جی پی ایف ) کے عہدیداران شری ہنس راجکمار محمد رئیس جمیل اقبال سید استاد مظہر امرا بندوخان ودیگر نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام میں سے غریب ایسے غریب افراد کا انتخاب کیا جائے تو روزعمومی مسائل کی تکلیف و چبھن سہتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبے سے ایک عریب و عام آدمی کو لیکر مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اس مشاورتی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں تو یقینا میاں صاحب کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے اور اس کمیٹی میں این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی کو بھی بطور مشیرشامل کرکے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔