مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل

Murder

Murder

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل ہوگئی، مقتولہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون اہلکار کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا، اور اسے اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔