ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کرنا

Peshawar Incident

Peshawar Incident

ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کرنا
آج میرا آخری دن ہے مجھے بہت زیادہ پیار کرنا
آپ ہونگی ابو ہونگے بہن بھائی سب ہی ہونگے
آج کے بعد میری ماں مجھے نہ تم شما ر کرنا
ماں ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا ،پیار کر نا
جی بھر کے ڈانٹ لو جتنا بھی چاہو آج مجھ کو
پھر کبھی نہ شکستہ دل کو میرے لئے بیقرار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کر نا
میری رنگوں کی ڈبیا لے کر میری کاپی کے ایک ورق پر
میری طرح سے سرخ رنگ کی ایک تتلی تیار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کر نا
یہ قلم میری، کتاب میری،یہ بیگ میرا، یہ جوتے میرے
خون سے یہ تر کھلونے رکھ کر مسلسل میرا انتظار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کر نا
درسگاہ نہیں میں مقتل گاہ جارہا ہوں ماں
اب جنت میں آ کے اپنی ممتا کا اظہار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا ، پیار کر نا
میری سالگرہ کا تحفہ سینے سے لگا کے سنبھال رکھنا
میں نہ ہوں گا جی بھر کے پھر تم اس سے پیار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کرنا
میری طرح کاغذ کی کشتی بنا بنا کر
اس ملک کی ڈوبتی نیہ کو پار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کر نا
گیسوبھگو کے تیل میں،سرمہ لگانا، دلہا بنانا
ماں مجھے الوداع کہہ کے آنکھیں دو چار کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کرنا
اب صورت میری پر مار دو پھونکیں سورتیں پڑھ کر
پھر تاحیات روح میری کو ایصال ثواب کرنا
ماں مجھے آج اچھی طرح تیار کرنا، پیار کرنا
آج میرا آخری دن ہے مجھے بہت زیادہ پیار کرنا

(تحریر غلام غوث سمرا)