اے وقت کے حکمرانو، کہاں سوئے پڑے ہو ؟؟؟

اے وقت کے حکمرانو، کہاں سوئے پڑے ہو ؟؟؟
میرا چمن اُجڑ رہا ہے، میرے پھول سلگ رہے ہیں

بچوں کی کھِلکھلاہٹ سے جو فضائیں ہنس رہی تھیں
آج درو دیوار سے نوحے بِلک رہے ہیں

میرے ننھے شہیدوں کا خون سہما ہوا ہے
گھر اُجڑ گئے ہیں، آنسو چھلک رہے ہیں

ڈرو ظالمو ڈرو مائوں کی سِسکیوں سے
بیٹے جو گئے ہیں تو عرش ہل رہے ہیں

مہلت ملی ہوئی ہے، خدارا سمبھل بھی جائو
میرے رب کی پکڑ سے زرے بھی ہل رہے ہیں

یا رب رحم کر دے میرے وطن کو بچا لے
اب سہا نہیں جاتا، یہ فرعون جو کر رہے ہیں۔

Crying Women

Crying Women

تحریر : مدیحہ طارق
madihatariq195@yahoo.com