مت رو امی

Tragedy Peshawar

Tragedy Peshawar

مت رو امی
نہ رو باجی
بھیا تم بھی چپ ہو جائو!
کیوں روتے ہو؟
کیا میرے جنت جانے سے
تم ناخوش ہو؟
امی تم ہی تو کہتی تھی
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
علم کے رستے میں گر کوئی مر جائے تو
شہدا کی صف میں وہ ہوگا
پیارے ابو!
یاد ہے مجھ کو
آپ کہا کرتے تھے اکثر
بچے پھول ہیں جنت کے
ابو ! پھول تو جیسے بھی ہوں
باغ میں ہی اچھے لگتے ہیں

شاعر: کامران غنی صبا