فلم”غنڈے”کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا

Gunday

Gunday

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دو صفِ اول کے نوجوان اداکار پہلی بار ایک ساتھ۔ یش راج بینر تلے رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم”غنڈے”کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتہ چوپرا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مدِ مقابل پگی چاپس پریانکا چوپڑا بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ عرفان خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم غنڈے کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کر رکھی ہے۔ ایکشن، تھرل، اور رومانس سے بھر پور یہ فلم یش راج فلمز کے تحت اگلے سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک سہیل سین نے ترتیب دیا ہے۔