تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ریو 2 ٹریلر ریلیز

Rio 2

Rio 2

کراچی (جیوڈیسک) سب کا پسندیدہ پرندہ ایک بار پھر سلور اسکرین پر خوشیاں بکھیرنے آرہا ہے، تھری ڈی انیمیٹڈ فلم ریو 2 کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سال 2011 کی بلاک بسٹر تھری ڈی انیمیٹڈ فلم ریو کا سیکوئل ریو ٹو کا نیا ٹریلر شائقین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

ایڈونچر اور کامیڈی سے بھر پور فلم میں ایک بار پھر میوزک کا رنگ بھی شامل ہے۔ فلم “رِیو ٹو” میں معروف ہالی وڈ اداکاروں اینا ہیتھ وے، جیسی یزنبرگ، جیمی فاکس، ٹریسی مورگن، جارج لوپز، اینڈی گارسیا اور گلوکار ولیم نے اپنے فن کا جوہر دکھایا ہے۔ “رِیو ٹو” آئندہ برس 20 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی کر جائیگی۔