ملتان : آتش بازی کے سامان میں دھماکے،3 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے تین افراد ذخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملتان کے علاقے منظور آباد میں شادی کی تقریب کے دوران آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے تین افراد نبیل، سکندر اورنعمان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔