سانحہ ملتان، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موقع پر موجود تھی۔ اے ایس آئی محمد انور نے اسٹیج پر موجود شاہ محمود قریشی کو بھگدڑ کے واقعہ کی خود اطلاع دی۔

شاہ محمود قریشی نے اعجاز چوہدری اور عمران خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے اپنی جاری تقریر روک کر لوگوں کو مذکورہ گیٹ سے واپس آنے کی ہدایت کی۔

بھگدڑ پر قابو پانے اور لوگوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے واٹر کینن سے پانی کا اسپرے کیا گیا پانی پھینکنے کی وجہ سے گیٹ پر دباؤ کم ہوا- رپورٹ کے مطابق یہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا جس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ کا انتخاب بڑے ہجوم کے لئے نامناسب تھا تحریک انصاف نے معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدر آمد نہیں کیا۔