مستونگ، ایف سی، پولیس کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد گرفتار

 Search Operation

Search Operation

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سانحہ مستونگ کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

درین گڑھ، کانک اور دیگر علاقوں میں ہونے والے آپریشن میں دو ہیلی کاپٹر اور ساڑھے تین سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

بکتر بند گاڑیوں کی بڑی تعداد بھی آپریشن میں شریک ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں اضافی نفری بھی طلب کی جا سکتی ہے۔