قومی سلامتی کونسل کے ذریعے حکومت وفوج دونوں کی نگرانی سے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکتا ہے

کراچی : نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی وہ شجرسایہ دار ہے جس کے سائے میں ملک و قوم سکون و اطمینان اور تحفظ کے احساس کے ساتھ ترقی، خوشحالی اور استحکام کی منا زل طے کرتے ہیں مگر چونکہ افواج کا کردار ریاست و عوام کے محافظ کا ہوتا ہے اسلئے جب ریاست جمہوری ادوار کی غلط کاریوں کے باعث اندورنی خطرات سے دوچار ہو جاتا ہے اور اس کی سلامتی و سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے تو فوج ملک بچانے کیلئے جمہوریت کی قربانی پر مجبور ہوجاتی ہے جو یقینا نا پسندیدہ اور آمرانہ عمل کہلاتا جاتا ہے مگر ضرورت وقت ہوتی ہے۔

اس لئے آمرانہ اقدام کیلئے جس قدر قصوروار اس وقت کا فوجی سربراہ اور جرنیل ہوتے ہیں اتنے ہی ذمہ دار حالات کو آمرانہ اقدام تک لانے والے حکمران و سیاستدان بھی ہوتے ہیں اسلئے صرف فوج کو آمریت کا ذمہ دار ٹہرانے کی بجائے جمہوریت کے محفوظ مستقبل کیلئے تفتیش و تحقیق کے ذریعے اصل ذمہ داران کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچانا تو ضروری ہے۔

خوہ وہ جرنیل ہوں سیاستدان جبکہ آئندہ کیلئے ایسے حالات سے محفوظ رہنے کیلئے تمام قومی سیاسی جماعتوں ‘ قانون دانوں ‘فوج کے نمائندوں اور صحافیوں پر مشتمل قومی سلامتی کونسل قائم کی جائے اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتی رہے اور ایسے حالات پیدا نہ ہونے دے جس سے جمہوریت کیلئے خطرات و خدشات پیدا ہوں۔