نائیجیریا میں دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ، 42 افراد ہلاک

Nigeria

Nigeria

نائیجریا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بیالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ ملک کے شمالی حصے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک اسکول میں بم دھماکے اور فائرنگ کر دی۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے طلبہ اور اساتذہ کو کلاس رومز سے نکال کر میدان میں کھڑا کیا اور ان پر بم پھینک دیے۔ حکام نے اس واقعے میں شدت پسند گروپ بوکو ہرم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔