سان فرانسسکو: ہوائی اڈے پر طیارہ تباہ، 2 افراد ہلاک، 100 زخمی

Francisco

Francisco

جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا طیارہ سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر تباہ ہو گیا، حادثیمیں دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ طیارے میں عملے کے سولہ افراد سمیت تین سو سات مسافر سوار تھے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنوبی کوریا سے سان فرانسسکو پہنچنے والا طیارہ جب رن وے پر پہنچا تو اس میں آگ لگ گئی اور طیارہ رن وے پر لڑکھڑانے لگا جس کے بعد اس کا ایک پر علیحدہ ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نیفوری طور پر آگ کو بجھا دیا اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے سے نکلنے کیلئیکچھ لوگوں نے حفاظتی گدوں پر چھلانگیں لگائیں۔ امریکا میں دوہزار ایک کے بعد طیارہ کریش ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔