نارتھ کراچی میں پولیس کی کارروائی، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Police Action

Police Action

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کاروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چھ افراد کے قتل سمیت دیگر کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کے علاوہ شہر کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔