نوشہرہ : دہشت گری کا خطرہ، جلوزئی کیمپ میں امدادی سرگرمیاں معطل

Nowshera

Nowshera

نوشہر(جیوڈیسک) ہاقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث نوشہرہ میں متاثرین کے لیے قائم جلوزئی کیمپ میں امدادی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں معطل کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔ امدادی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو راشن بھی نہیں دیا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق جلوزئی کیمپ میں کمیونٹی سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا کہ کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی اطلاع پر امدادی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔

جلوزئی آئی ڈی پیز کیمپ میں خیبر ایجنسی کے 12ہزار سے زیادہ خاندان مقیم ہیں۔ جنھیں غیر ملکی ادارے روزہ مرہ استعمال کے راشن فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ کیمپ میں پینے کا پانی، صفائی اور دوسری کمیونٹی سروسز بھی غیر ملکی امداد سے ہی فراہم کی جاتی ہیں۔ جلوزئی کیمپ میں ہی مارچ کے مہینے میں کاربم دھماکہ بھی ہو چکا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔