اوباما کا آیت اللہ خامنہ ای کو خط، ایران نے تصدیق کر دی

Ayatollah Khamenei

Ayatollah Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران نے اوباما کی جانب سےآیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔ ایران نے امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی نے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر کے خط کے جواب میں بنیادی طور پر ایٹمی مسائل پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔ ایران نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اسے نمائشی اور مضحکہ خیز قسم کی جوہری صنعت کسی طور قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کی خط و کتابت پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ ماضی میں بھی خطوط پر ضروری ردعمل دیا جاتا رہا ہے گزشتہ ماہ براک اوباما نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خفیہ طور پر خط بھیجا تھا جس میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر جامع معاہدے کو داعش کے خلاف مدد سے مشروط قرار دیا گیا تھا۔ تاہم وائٹ ہاوس نے اس خبر پرت بصرے سے گریز کیا تھا۔