مقبوضہ کشمیر میں شدید سردی ، ڈل جیل منجمد ہوگئی

Srinagar

Srinagar

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شدید سردی کی وجہ سے سری نگر کی ڈل جھیل منجمد ہوگئی۔ سری نگرمیں واقع شہرہ آفاق جھیل ڈل پر برف کی تہہ جم گئی۔

جھیل کے دوسرےکنارے جانے کے لیے ملاح برف کو توڑ کر راستہ بنا رہے ہیں ، کچھ افراد آگ جلا کر خود کو سردی کی شدت کم کرنے میں مصروف ہیں۔ وادی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔