جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

راولپنڈی : جماعت اسلامی آزاد جموںکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کاسہ روزہ اجلاس آج آسلام آباد ہو گا، ترجمان کے مطابق اجلاس صبح دس بجے E-11/2 گلی نمبر 77 میں ہو گا۔

اجلاس میں کنڑول لائن کی تازہ ترین سمیت سیاسی حالات اور سابقہ کام کا جائزاور آئند ہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے حلقوں سے ممبران اسلام آباد پہنچانا شروع ہو گئے ہیں۔