عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، نواز لیگ

Nawaz

Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ نواز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر قیمت پر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے گا، نواز لیگ کی قیادت نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

لاہور دھماکے کے بعد ہر طرف اداسی چھا گئی ہے۔ اہل لاہور ویک اینڈ پر اپنی فیملیز کے ساتھ فوڈ اسٹریٹس کا رخ کرتے ہیں، لیکن ہفتے کی رات اس وقت صورتحال تبدیل ہو گئی جب پرانی انار کلی کی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکا ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں اس واقعہ کے بعد سے ہی ایمرجنسی نافذ تھی۔ نواز لیگ کے رہنماں نے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صحت طاہر خیل نے کہا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فوڈ اسٹریٹ میں دھماکے کی پہلے سے اطلاع نہیں تھی۔ پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

نواز لیگ کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جماعت پالیسی اپنائی جائے گی۔ ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان تک پہنچیں کر رہیں گے۔ دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے لئے اسپتال میں اضافی عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔