عوام کا قتل عام، یورپی یونین کا مصر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا انتباہ

Brussels Killing

Brussels Killing

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کے سربراہان نے کہا ہے کہ اگر مصر میں جاری تشدد کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مصر کی فوج اور عبوری حکمرانوں سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔ یورپی یونین کے صدر اور یورپین کمیشن کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مصری حکمرانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ مصر میں جاری بحران اگر مزید پھیلتا ہے تو اس سے ناقابل یقین حدتک سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کی ذمے داری مصرکی فوج اور عبوری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مصری حکومت کی طرف سے صدر مرسی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون میں گزشتہ چند روز کے دوران 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔