اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ پانچ سالوں میں 243 کو لاہور کی مثالی یو سی بنا دیں گے : مرزا خالد بیگ

لاہور (امتیاز علی شاکر) عوام کے اسرار پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا الیکشن جیت کر حلقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور باشعور بزرگوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے چلا کر پانچ سالوں میں یوسی 243 کو لاہور کی بہترین یوسی بنا دیں گے۔

خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے اُن کا الگ سیل قائم کریں گے جو ہمیں خواتین کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُمیدوار یوسی 243 چیرمین مرزا خالد بیگ اور وائس چیرمین رائو گلشن حسن خاں نے گزشتہ روز پرانا کاہنہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر تمام وسائل عوام کے ہونگے اورمسائل حل کرنا ہمارا فرض ہو گا۔ روائتی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دے کر حلقہ کے ایک ایک فرد سے رابطہ رکھیں گے تاکہ اُن کے مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔

انہیوں نے مزید کہا کہ گلی محلے کی سطح پر نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل ٹیمیں بنائیں گے جو ہر عوامی و اجتمائی مسئلے پر ہمارے اختیارات استعمال کرسکیں گے اس طرح حقیقتا عوام کی حکمرانی قائم ہوگی۔