پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں معمولی تکرار پر تین افراد قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں معمولی تکرار پر تین افراد قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق نوتھیہ کے علاقہ جندر گلی میں مقامی افراد میں تکرار ہوئی، تکرار کے دوران فائرنگ کر دی گئی اور تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور زخمی سنار ہیں جن کے مابین لین دین کا تنازع چل رہاتھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمی درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔