پشاور: بڈھ بیر میں شر پسندوں کی فائرنگ، دوپولیس اہلکارزخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں شر پسندوں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر کے علاقہ میں پولیس کی گشتی ٹیم پر شر پسندوں نے فائرنگ کی۔

جس سے دو پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے شر پسند فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔