پشاور میں خود کش دھماکا، الطاف حسین کا اظہار مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور بم دھماکے میں تین افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد بم دھماکوں ، دہشت گردی اور قتل و غارت گری کرکے نہ صرف ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں بلکہ پرامن انتخابی ماحول سبوتاژ کرکے ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو جمہوری و قانونی حق سے محروم کرنے کی گھنانی سازش پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے پشاور بم دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔