پشاور میں خود کش دھماکا،نواز شریف اور نجم سیٹھی کا اظہار مذمت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف اورنگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔ میاں نواز شریف نے لاہورسے جاری بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ جمہوریت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیااوران کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

،نواز شریف نے حکومت سے کہاہے کہ دھماکے روکنے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے بھی اپنے بیان میں پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیااور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔