پشاور : قصابوں نے ضلعی ا نتظامیہ کے نئے نرخ مسترد کردیئے

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے قصابوں نے ضلعی ا نتظامیہ کے نئے نرخنامے مسترد کردیئے۔ قصابوں کا کہنا ہے کہ پہلے افغانستان اسمگلنگ روکیں پھر ریٹ تسلیم کریں گے۔القریش بیف ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس پشاور میں ہوا۔

ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ گوشت کے نرخوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پہلے افغانستان جانوروں کی اسمگلنگ روکی جائے جس کے بعد انتظامیہ کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔قصابوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان پر زبردستی نئے ریٹس لاگو کئے گئے تو شہر کے تمام قصاب ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔