پشاور : منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو اسمگلر گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو اسمگلر وں کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں کو تھانہ حیات آباد کی حدود میں جمرود روڈ پر روکاگیا۔

دوران تلاشی موٹرسائیکل سواروں سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں تاج محمد اور اس کا بیٹا عالم زیب شامل ہیں۔