پشاور دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

Peshawar blast

Peshawar blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اے این پی کے جلسے پر ہونے والے خود کش حملے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوچکی ہے زرائع کے مطابق یکہ توت میں ہونے والے خودکش حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے۔

خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کرلیا گیا ہے اس تھانے کے ایس ایچ او عابد بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھے یکہ توت میں دھماکے کے بعد آج بھی خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے آج دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان تھی جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انیس زخمی زیر علاج ہیں ۔ نگران وزیراطلاعات مسرت قدیم نے زخمیوں کی عیادت کی ۔ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ہے جن میں دو بچے سے بھی شامل ہیں۔