پشاور میں پندرہ ہزار سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کر دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکولوں میں اندراج کی مہم جاری ہے۔ ضلع پشاور میں پندرہ ہزار سے زیادہ بچوں کوا سکولوں میں داخل کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکے اعداد وشمار کے مطابق داخلہ مہم کے دوران ضلع پشاور میں ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ طلبہ کا اسکولوں میں اندراج ہوا ہے۔ داخلہ لینے والوں میں اکثریت لڑکوں کی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں واک کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے تاکہ والدین میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاسکے۔ محکمہ تعلیم کو توقع ہے کہ مہم میں لاکھوں بچوں کا اندراج ہوگا۔ تعلیمی مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔