پشاور : سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل کے گھر کے باہر دستی بم دھماکہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل کے گھر کے باہر دستی بم کا دھماکا ہوا۔ پشتخرہ کے علاقہ پاکہ میں رات کے آخری پہر نا معلوم افراد نے اے این پی کے سابق ایم پی اے عالمگیر خان خلیل کے گھر کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا اور زور دار دھماکہ ہوا۔

جس سے گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس سے قبل عالمگیر خان خلیل کی گاڑی کو بھی بم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔