پشاور: مکان کی چھت گرگئی، 1 بچہ جاں بحق، خاتون اورتین بچے زخمی

Malakand Agency

Malakand Agency

پشاور(جیوڈیسک)مالا کنڈ ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون اورتین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بٹ خیلہ کے علاقے صبر شاہ میں واقع ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

مکان کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کو ملبے سے نکالا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔